مظفر آباد( سید ہیصم حسین نقوی) مظفرآباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدارکی انتظامیہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں2،4 کارروائیاں کرنے کے بعددفاتر تک محدود ہوگئی جس کے بعد ہر دکاندار نے اپنے اپنے ریٹس مقرر کر لئے۔
مظفر آباد کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں گرانفروشی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کی تھیں اور دکانداروں کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن اب دوبارہ سے گرانفروشی شروع کردی گئی ہے۔
شہریوں نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو کہیں بھی انتظامیہ کی رٹ نظرنہیں آرہی، شہر میں آٹا ناپید ہوچکا ہے، فروخت تو عام آدمی کی پہنچ تک ہیں ہی نہیں۔
شہریوں کاکہنا تھا کہ انتظامی افسران کو دفاتر سے باہر نکل کر مارکیٹ میں حالات کا جائزہ لینا ہوگا،ایک شہری نے کہا کہ شہر میں آٹا ہی دستیاب نہیں ہمیں نہیں معلوم کہ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مرغی، سبزیوں اور پھلوں کے تازہ نرخ جاری، مہنگائی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان