پی پی پی اور ن لیگ مذاکرات: تیسرا دور بھی بغیر کسی نتیجہ خیز فیصلے کے ختم، اہم سیاسی امور پر مشاورت جاری

مظفرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان جاری اہم سیاسی مذاکرات کا تیسرا دور محض 20 منٹ تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ الیکشن کے اس حساس مرحلے میں دونوں اہم اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونے والی اس مختصر نشست کو سیاسی و صحافتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ، سید نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مشیر برائے وزیراعظم رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر امیر مقام اور سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سمیت دونوں جماعتوں کی مرکزی و علاقائی قیادت نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع

مذاکراتی عمل کا پس منظر اور سیاسی گہما گہمی:

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ان مذاکراتی دوروں کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر انتخابات، انتظامی امور اور انتخابی اتحاد سے جڑے باہمی تحفظات کو دور کرنا ہے۔ 20 منٹ کی اس مختصر نشست کے بعد حتمی فیصلے کو التوا میں رکھتے ہوئے جلد دوبارہ بیٹھک اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔