اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط ،بااختیار اور باوقار بنانا میرا عزم ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا ۔ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں کرنے والے شرپسندوں کے لئے دوٹوک پیغام ہے کہ ہم ان کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔
ملکی سلامتی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنی ذات کو ملک و قوم پر ترجیح دیں ،بلدیاتی نمائندے آئندہ کی آزادکشمیر اسمبلی ہے آپ کی عزت ،وقار اور تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، جو آج کی تقریب میں نہیں آیا اس سے بھی بات چیت کریں گے آئین آزادکشمیر کے تحت دو حکومتیں ہیں ایک اسمبلی کے ذریعے بننے والی حکومت اور دوسرے منتخب بلدیاتی نمائندے
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیرحکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی؟بلدیاتی نمائندے آج اہم پریس کانفرنس کرینگے
آزادکشمیر میں فوج مخالف اور ریاست مخالف بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،جو لوگ ریاست آزادکشمیر کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں شکست دیں گے کیونکہ اس ریاست کی تشکیل میں ہمارے آباؤ و اجداد کا لہو شامل ہے ، بھارت کی دہشت گرد حکومت اربوں روپے لگا کر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ بنا رہی ہے اور ہزاروں چینل آپریٹ کر رہے ہیں مگر انہیں ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے آزادکشمیر بھر کے بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔طارق فاروق نے بلدیاتی نمائندوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا
اس موقع پر سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چوہدری اظہر صادق ،احمد رضا قادری ،سردار عامر الطاف ،چوہدری قاسم مجید،نثار انصر ابدالی ،سردار محمد حسین ،چوہدری ارشد،چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی ،میاں عبد الوحید،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری عامر یسین ،سید بازل علی نقوی ،ظفر ملک ،دیوان علی چغتائی ،چوہدری عامر یاسین ،محترمہ تقدیس گیلانی جاوید بٹ ،چوہدری رشید ،سردار فہیم ربانی مشیر حکومت احمد صغیر،بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے ممبران نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب میں مئیر میونسپل کارپوریشن باغ میجر (ر) عبدالقیوم بیگ ،چئیرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز عباسی ،چئیرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی ،وائس چییرمین میونسپل کارپوریشن پٹہکہ شاہد عثمانی ،ممبر ضلع کونسل مظفرآباد عارف مغل ،چئیرمین میونسپل کارپوریشن چکسواری چوہدری محمد نعیم ،چئیرمین میونسپل کارپوریشن ڈڈیال حاجی مسعود ،شمیم رضا ایڈوکیٹ ممبر ضلع کونسل نکیال ،ممبر ضلع کونسل مظفرآباد خرم اعوان ، مجید راجہ ایڈوکیٹ ممبر ضلع کونسل مظفرآباد ، وائس چیئرمین ضلع کونسل میرپور چوہدری عدنان شوکت ،ممبر ضلع کونسل کھڑی چوہدری تیمور فاروق ،مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان ،محمد صبور چئیر مین یونین کونسل ہجیرہ ،چئیرمین ضلع کونسل کوٹلی چوہدری عبدالغفور جاوید ،ممبر ضلع کونسل حویلی نظر گیلانی ،ممبر ضلع کونسل نیلم ویلی امتیاز قریشی ،چئیرمین ضلع کونسل بھمبر ڈاکٹر محمد یوسف سمیت آزادکشمیر بھر سے سینکڑوں ڈسٹرکٹ کونسلرز اور یونین کونسل کے چییرمینز نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، راجہ فاروق حیدر
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میری دو سال کی حکومت میں پہلی باضابطہ تقریب ہے جس میں حکومت کا کوئی وزیر سٹیج پر نہیں بیٹھا یہ ان شرپسندوں کیلئےمضبوط پیغام ہے جو ریاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
ہم ان بلدیاتی نمائندوں سے ہیں یہ ہم میں سے ہیں ، ملکی سلامتی کے تقاضے ہم سے کیا مانگ رہے ہیں ہمیں انہیں سمجھنا ہو گا، ریاست ہے تو سیاست ہے اس لئے سب کو خیال رکھنا ہو گا ، آپ کا یہ افطار ڈنر نہ کسی کو پلس کرنے کے لئے ہے نہ کسی کو مائنس کرنے کیلئے ہے، سیاست تربیت یافتہ کارکنوں کا کھیل ہے ۔
انہوں نے کہا ہم نے سب دوستوں کو دعوت دی اور آپ کے نمائندوں اور حکومت نے جو معاہدہ کیا ہے اس میں اگر کوئی سقم ہے تو دور کر لیں ،یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی کہ جبر کی بنیاد پر اسمبلی کا گھیراؤ کر کے اپنے مطالبات منوائیں گے ، ہمیں ہوش مندی کا ثبوت دینا ہے بلدیاتی نمائندے آئندہ کی آزادکشمیر اسمبلی ہے، میں بطور وزیراعظم بلدیاتی نظام کو مضبوط بناؤں گا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔فنڈزنہ ملے تو اسمبلی کے باہر دھرنا، انٹری پوائنٹس بند کردینگے، بلدیاتی نمائندوں نے خبردار کردیا
آپ کی عزت وقار اور تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔تین روپے بجلی اور دو ہزار من آٹا دے رہے ہیں شرپسند کہتے تھے کہاں سے پورا کریں گے اللّہ پاک نے بڑا کرم کیا دو سال پورے ہونے کو ہیں ، اپنے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے مجھے آپ کی بات سے کوئی اختلاف نہیں
جو آج نہیں آ رہے انہیں کل بٹھا لیں یہ کوئی اختلاف کی وجہ نہیں ہے گفتگو سے انکار کرنے والا سیاسی کارکن نہیں ہو سکتا آج کی افطار پارٹی آپ کے اعزاز میں یہ یقین دلانے کے لئے ہے کہ آپ کے اختیارات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو رہا ، آپ کو بھی پتہ ہے جس ایکٹ میں آپ ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ آزادجموں و کشمیر اسمبلی نے کرنی ہے جو لوگ اس کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں واضح پیغام ہے کہ ان کے مکر و فریب نہیں چلیں گے وہ ناکام ہونگے ۔
انہوں نے کہا میرے خلاف بہت پروپیگنڈہ کیا گیا مگر اللّہ تعالیٰ کے فضل سے اب بھی قائم ہوں حکومت کی وسیع القلبی اور فراخدلی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جمہوریت میں آگے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے بیٹھو اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرو ، گفتگو سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ہم اپنی بات پر قائم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہو گی ایک ارب روپیہ آپ کے لئے رکھ دیا وفاقی حکومت سے کہا ہے جونہی اضافہ ملا آپ کو دینگے آپ کے اختیارات میں کمی نہیں آنے دونگا ، آئین سازی اور قانون سازی آپ کی خواہشات کے مطابق کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو دس دس لاکھ روپے یونین کونسل وائز اور ضلع کونسل وائز پیسے دئیے ، میں اسوقت بھی یہ کہتا تھا آج بھی یہ کہتا ہوں کہ چیئرمین اور ممبر یونین کونسل کے ساتھ زیادتی ہوئی آج آپ سب نے ملکر یہ تجویز کیا ہے کہ ایکفنانس کمیشن بنایا جائے جو وسائل تقسیم کرے بڑی جائز بات ہے آئینی بات ہے اس کمیشن کی اگر آپ کو ہئیت ترکیبی پر اعتراض ہے دور کر لیجیے مجھے کیا اعتراض ہے۔
جس طرح آپ چاہتے ہیں فیصلہ کریں حکومت آپ کو بھرپور سپورٹ کریگی ، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے رمضان المبارک میں تشریف لانے پر بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لئےحکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی جس کی سربراہی میرے پاس رہی، وزراء اسکے ممبر تھے ، میں نے پوری کوشش کی کہ حکومت اس حوالے سے بہترین قانون سازی کرے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عدنان شوکت وائس چیئرمین ضلع کونسل میرپور نے کہا کہ میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کی مایوسی کو دور کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل راٹھور نے کمیٹی کے ذریعے اس سمت میں اچھا کام کیا ہے بلدیاتی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جو معاملات طے ہیں اس پر عملدرآمد کیا جائے گرانٹ کو بھی ایک ارب سے بڑھایا جائے ۔چوہدری تیمور فاروق ممبر ضلع کونسل میرپور کھڑی نے کہا کہ میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہم بلدیاتی نمائندے سسٹم کا اہم حصہ ہیں اس لئے ہمیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ،حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان جو معاہدہ ہے اس پر عمل ہونا چاہیے ۔مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان نے کہا کہ ہماری آج کی تقریب بہت مثالی ہے ہم وزیراعظم اور وزیر لوکل گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سردار امتیاز عباسی چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد نے کہا کہ ہم اختیارات کو مرتکز کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور آزادکشمیر میں صرف شخصی حکومتوں میں بلدیاتی نظام مضبوط ہوا جو بڑا بااختیار نظام تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اختیارت کی تقسیم ہونی چاہیے ہم اسمبلی نہیں ہیں ہم لوکل گورنمنٹ ہیں حکومت اسمبلی کی ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق انتہائی خندہ پیشانی سے ملے اور کھلے دل سے اس بات کا اظہار کیا کہ میں خود بلدیاتی نظام سے اوپر آیا ہوں اس لئے میں اس نظام کا خیال رکھوں گا ۔
اس موقع پر سینئر وزیر نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی جانب سے ضمانت دیتے ہیں ہم اسے اسمبلی سے منظور کروا لیں گے اگلے دن عدالت کا فیصلہ آ گیا پھر وزیراعظم نے ہمیں بلایا جس پر میں نے کہا کہ آپ اسے اسمبلی میں لے جائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن لیگل ایڈوائزری یہ دی گئی کہ عدالت کا فیصلہ ہے ابھی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل سپریم ادارہ ہوتا ہے آج کی افطاری پر آپ کا شکریہ اس لئے میری درخواست ہے کہ جو ساتھی آج نہیں آئے انہیں بھی بلایا جائے۔