وائس چانسلر جامعہ کشمیردو ماہ کی رخصت پر روانہ،صدر ریاست کو رخصت کی درخواست ارسال

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے نجی مصروفیات کے باعث دو ماہ کی رخصت لے لی۔ انہوں نے صدر ریاست و چانسلر یونیورسٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو باضابطہ طور پر رخصت کی درخواست ارسال کی ہے جبکہ ان کی مدتِ ملازمت جون 2025 میں مکمل ہو رہی ہے۔

جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق رئیس جامعہ نے صدر ریاست و چانسلر یونیورسٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی رخصت کی باضابطہ درخواست ارسال کردی ہے۔ ڈاکٹر کلیم عباسی کی بطور وائس چانسلر مدتِ ملازمت بھی رواں سال جون میں مکمل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر کلیم عباسی نے جامعہ ہری پور سے مستعفی ہو کر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دینا شروع کیں اور بعد ازاں دوسری مدت کے لیے میرٹ پر تعیناتی حاصل کی جس کا چار سالہ دورانیہ جون 2025 میں مکمل ہو جائے گا۔

جواضع رہے کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ نے وائس چانسلر کی برطرفی کے لیے تحریک شروع کر رکھی ہے۔

Scroll to Top