سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ سونا 4,300 روپے سستا ہو گیا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں دو روز کے مسلسل اضافے کے بعد بالآخر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 43 ڈالر کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا گھٹ کر 4,050 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا!فی تولہ کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ:
عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا، جہاں قیمتوں میں نمایاں مائنس دیکھا گیا:

فی تولہ سونا: 4,300 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آ گیا۔

فی 10 گرام سونا: 3,687 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

چاندی کی قیمتوں کی صورتحال:

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا:

فی تولہ چاندی: 174 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 223 روپے ہو گئی۔

فی 10 گرام چاندی: 149 روپے گھٹ کر 5 ہزار 335 روپے کی سطح پر آ گئی۔