لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں و دیگر نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر میں مہمانوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی کہ عید کے بعد برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پہلے پروازیں بحال کی جائیں گی۔
ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ برمنگھم سے پی آئی اے کی پروازیں جلد از جلد بحال کی جائیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے لیے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر میڈیا کو مدعو کیا جائے گا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی واضح کیا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا تعلق طیارے کے پہیے اترنے سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک الگ عمل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک نے دنیا کو حیران کر دیا