وادی نیلم میں موسلا دھار بارش،لینڈ سلائیڈنگ،40 سے زائدگھرزد میں آگئے،لوگوں کی نقل مکانی

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل ) وادی نیلم میں رات گئے موسلا دھار بارش شروع ہوئی، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، گزشتہ روز دوپہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث وادی نیلم کی یو سی دودنیال کے علاقے بیلہ محمد خان کے 40 سے زائد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔

یونین کونسل دودنیال کے علاقے بیلہ محمد خان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،محمد اقبال ولد حسن ہڑے کا مکان تباہ ہوگیاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 40 سے زائد دیگر گھربھی زد میں آگئے لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کر دی۔

کشمیرڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم کی یونین کونسل دودنیال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 40 سے زائد گھر زد میں آگئے لوگوں نے وہاں سے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب گہوری لنک روڈ بھی  لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہے۔

نیلم گریس ویلی ہلمت تحصیل شاردہ میں شدید برف باری کے باعث محمد اقبال ولد حسن ہڑے کا مکان تباہ ہوا کوئی جانی نقصان نہیں ہوانیلم میں بارش اور برف باری کے باعث شاردا سے سرگن ویلی گلیشر آنے سے روڈ بند کیل سے گریس مچھل کے مقام پر لینڈ سلایڈنگ کی وجہ سے بندہے۔

ادھر وادی لیپہ میں برفانی تودہ گرنے سے وادی کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے ،برفباری کےدوران دو گاڑیاں پھنس گئی تھیں جنہیں پاک فوج اور محکمہ شاہرات کے اہلکاروں نے بروقت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

عوام کی حفاظت کے پیش نظر لیپہ ریشیاں روڈ پر سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ شاہرات کے کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوگا سڑکوں کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا،عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ۔

قبل ازیں تازہ برفباری سے شاہراہ لسڈنہ محمود گلی ٹریک بند ہو گیا، محکمہ شاہرات کی جاری کردہ پریس ریلیز میں مسافر حضرات سے اس روٹ پر سفر نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ۔پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی لیپہ کی روڈ بند

Scroll to Top