ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری ان ایکشن، محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، 12 ایس ایچ او ز تبدیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری ان ایکشن ، محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھار، درجنوں ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
ایس ایس پی آفس کے مطابق ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری نے 12 ماتحت اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلے کردیئے جن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ سہیل خان ، انسپکٹر انصر سجاد تبدیل ، انصر سجاد ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کردیئے۔

راجہ زاہد عمر انسپکٹر تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ بھی تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری نے انصر سجاد انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کو تبدیل کر کے بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد تعینات کردیا

زاہد عمر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ، راجہ سہیل خان انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ، لیاقت حمید سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس گہوڑی کو تبدیل کر کے بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ تعینات کردیا۔

محسن علی اعوان سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس چھتر کلاس کو تبدیل کر کے بطور ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی، عدیل اختر سب انسپکٹر تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد کو تبدیل کر کے بطور ایس ایچ او چھتر تعینات کردیا

ایس ایچ او چھتر کلاس شہید الرحمن سب انسپکٹر انچارج بیٹ جلال آباد کو تبدیل کرکے سول سیکرٹریٹ جبکہ راجہ بشارت حسین سب انسپکٹر سول سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے بطور انچارج بیٹ جلال آباد ،علی اصغر سب انسپکٹر پولیس مظفرآباد کو تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد تعینات کردیا

شوکت جمیل پولیس لائن مظفرآباد کو تبدیل کر کے تھانہ پولیس چھتر کلاس تعینات کردیا گیا جبکہ شفقت حسین نقوی اے ایس آئی چوکی افسر ابرارکوٹ کو تبدیل کرتے ہوئے بطور افسر پہٹکہ نصیر آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

بابر یعقوب اے ایس آئی چوکی افسر پہٹکہ کو تبدیل کرتے ہوئے بطور چوکی افسر برار کوٹ تعینات کر دیا گیا۔ وقار ظفر اے ایس آئی پولیس لائن مظفراباد کو تبدیل کرتے ہوئے تھانہ پولیس صدر تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے سیشن میں اے ایس آئی سب انسپکٹر کی مزید تبادلوں کی سمری تیار کرلی ہے ۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند

Scroll to Top