بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان ضلع انتظامیہ بھمبر نے عوام کوخبردار کیاہے کہ کچھ نوسرباز گروپس فیک کالز،رانگ کالز،انٹرنیٹ کالز کے ذریعے سادہ لوح عوام سے رقم کا مطالبہ کرکے لوٹ لیتے ہیں اور اسکے لئے انتظامی افسروں کانام بھی استعمال کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں
انتظامی ادارے ایسے فراڈیوں کوٹریس کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاہم ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے متعلقہ افراد سے پہلے مستند ذرائع سے معلوم کرنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جانا آنے والے درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ورنہ نوسر باز گروپ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ٹیلی فون کالز کر کے اسی طرح لوٹتے رہیں گے ۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ سرکاری انتظامی افسرعوامی رابطے کیلئے رائج میکنزم کواختیارکرتاہے۔
کچھ نوسر باز گروپ افسروں کے نام استعمال کرکے مختلف ٹیلی فونز کے ذریعے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم کامطالبہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اس حوالے سے عوام الناس محتاط رہیں اور کسی بھی نوسرباز کی کال کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں ۔