اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر آئی پی پی سردار تنویر الیاس خان کی سابق وزیراعظم سردار عتیق خان سے اہم ملاقات، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔
ملاقات میںدونوں رہنمائوں نے آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آمدہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آر ایم ایس فوری فعال، کسی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،چیف الیکشن کمیشن
اس موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، چیئرمین یوتھ ونگ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عثمان عتیق، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر عرفان اشرف بھی شریک تھے ۔
ملاقات میں سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈوکیٹ، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تشہیر پر پابندی ، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور سٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں موجود تھے۔
دوسری جانب صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈوکیٹ، سینئر سیاسی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، سینئر رہنما آئی پی پی راجہ امتیاز طاہر، حاجی محمد اکرم، راجہ سہراب اکرم اور راجہ طحہٰ کی ملاقات اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان بھی موجود تھے۔




