فیفا ورلڈکپ کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی رقم ملی؟

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگئی۔

نیویارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو صفر کے مقابلےمیں 1 گول سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین نے فتح کے ساتھ فیفا کی 96 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا

کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔،اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو انہوں نے ضائع نہیں کیا اور یوں اسپین کی ٹیم 16 برس بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی۔

ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، اسپین کی ٹیم اصل ٹرافی اپنے ساتھ کیوں نہیں لے جا سکے گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔

اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملے۔

اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست، سپین 16سال بعد چیمپئن بن گیا

2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔