آن لائن سکینڈل،تمام اضلاع میں پولیس حکام کیلئے نیا ایس او پی جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد آن لائن سکینڈل کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مظفرآباد ، نیلم وجہلم ویلی، باغ، حویلی، کوٹلی، راولاکوٹ، سدھنوتی ، میرپور ، بھمبر سمیت تمام اضلاع کے پولیس حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ہدایات جاری کردیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ مشاہدہ میں آیا کہ گزشتہ چند ایام سے پولیس اہلکاروں کو فونز کالیں موصول ہوئی ہیں جس میںافسران کے نام پر پولیس اہلکاروں کو ٹریپ کرکے بھاری رقوم نکلوا لی گئی ہیں۔

سارا سسٹم آن لائن فراڈ ہے جس کا مقصد شہریوں کو لوٹنا ہے ۔ آئندہ تمام پولیس افسران اپنے ماتحت جملہ نفری ٹریفک پولیس کو اس بات کا پابند بنائیں کہ اگرکسی بھی آفیسر رکی کال موصول ہو تو اس پر کوئی بھی کارروائی عمل میں نہ لائے گا تا ہم موصولہ کال کی نسبت اپنے سینئر آفیسر ز کو آگاہ کیا جائے۔

حویلی کہوٹہ ،دو گروپوں کے درمیان تصادم ، متعدد زخمی، انتظامیہ خاموش

Scroll to Top