ایڈھاک ملازمین کا 17 مارچ کو اہم اجلاس طلب ، احتجاج تحریک کا اعلان متوقع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مرکزی کورکمیٹی راجہ غلام جیلانی کی زیرصدارت ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مرکزی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپریم ہیڈ، راجہ اطہر علی خان نے خصوصی شرکت کی

نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل، محمد انصر مغل نے انجام دیئے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر، محمد وقاص خان مغل، مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت، راجہ شجاعت خان، راجہ وسیم منظور، شہزاد رشید کوہلی، طاہر اقبال، زبیر عباسی، واجد محمود اور دیگر اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تفصیلی غور و فکر کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن مظفرآباد کی سطح پر ایک گرینڈ اجلاس منعقد کیا جائے گاجو 17 مارچ 2025 کو دوپہر 2 بجے، اسکرین پارک، چھتر چوک میں ہوگا۔ اس اجلاس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
حویلی کہوٹہ ،دو گروپوں کے درمیان تصادم ، متعدد زخمی، انتظامیہ خاموش

Scroll to Top