بجلی اور آٹے پر سبسڈی خاتمے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں اضافے اور آٹے پر دی گئی سبسڈی کے خاتمے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اس طرح کی سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں۔

آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے  سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ، سوشل میڈیا کیرئٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پردعویٰ کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں پر 8 روپے اضافے اور آٹے پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کے لئے فیصلہ کر لیاہے۔

سوشل میڈیا کیرئٹرز نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر معاملے پرمکمل خاموش ہے جبکہ عوام پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاداری کی شق ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے مذاکرات کے لائق نہیں، بجلی و آٹے پر سبسڈی جاری رہے گی: امیر مقام

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کئی بار واضح کیا جا چکا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو آٹے اور بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی ان کا حق ہے جوکسی صورت واپس نہیں لیا جائیگا۔

الیکشن قریب ہونے پر مسلم لیگی امیدواروں کیخلاف پروپیگنڈے کے طور پر ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو بالکل بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی پروفائل دیکھنے پر معلوم ہوا کہ موصوف ایک سابق وزیراعظم کی مہم چلا رہے ہیں جس دوران وہ جھوٹ کا سہارہ لے رہیں حالانکہ سبسڈی خاتمے کی کوئی بات زیر غور ہی نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے 2024 میں وفاقی ریلیف پیکیج کے بعد سبسڈی والے بجلی کے نرخ اور گندم کے آٹے کی قیمتیں متعارف کرائی تھیں اور ان سبسڈیز میں مستقبل میں کسی بھی تبدیلی کا اعلان سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔