میرپور(محمداعظم )محکمہ ان لینڈ ریونیو نےآئی آر آئی ایس سسٹم میں مزید جدت لاتے ہوئے چند نئے فیچرز متعارف کر دیئے۔
ترجمان ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے ٹیکس گزاران کی وسیع تر سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹومیشن سسٹم میں کچھ نئے ماڈیولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے ٹیکس دھندگان کوایکٹو ٹیکس پیئر فہرست کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اور یہ لسٹ صرف فیڈرل بورڈ آف ریوینیو حکومت پاکستان کی آن لائن پورٹل پر دستیاب ہے۔
اس ضمن میںآئی آر آئی ایس سسٹم میں ریاست کے ٹیکس فائلرز پر مشتمل ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست کی فیلڈ شامل کی گئی ہے جس کی بدولت اب باآسانی ٹیکس فائلرز اپناآن لائن سٹیٹس چیک کر سکیں گے اور آن لائن ویریفکیشن آسان ہو گی۔
آر آئی آر ایس سسٹم میں آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت تو پہلے سے میسر ہے اس میں مزید جدت لاتے ہوئے ٹیکس گزاران کے پرزور مطالبے پرآن لائن ٹیکس ادائیگی کے بعد اب ٹیکس دہندگان جاری ہونیوالی ادائیگی سلیپ اور کمپیوٹرائزڈ پےمنٹ رسید کی تصدیق بھی آن لائن ہی حاصل کر سکیں گے جس کی بدولت فیک سی پی آر ایس کے اجراء کا قلع قمع ہو گا۔
ٹیکس ادائیگی اور تصدیق کے طریقہ کار میں شفافیت پیدا ہو گی اور ٹیکس وصولی کا نظام بھی بہتر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق آئی آر آئی ایس سسٹم میں ٹیکس پروفائل انکوائری کا نیا ماڈیول بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی ٹیکس گزار کی بابت ضروری تفصیلات پر مشتمل قومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل اور موبائل نمبر وغیرہ پر دسترس حاصل ہو گی اورکسی بھی ٹیکس گزار کی تفصیلات کی تصدیق کے ضمن میں یہ نیا فیچر نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے آٹومیشن سسٹم میں مزید وسعت لاتے ہوئے اب رجسٹرڈ ٹیکس گزارگھر بیٹھے آن لائن رسائی کے ذریعے پراپرٹی کی خرید و فروخت کی بابت انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001کی دفعہ 7Eکے تحت تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکے جس کو بطور تصدیق وہ متعلقہ اتھارٹیز کو پیش کرے گاجو قابل قبول تصور ہونگی۔ ٹیکس گزاران کی سہولت کی خاطر یہ evidential فیچرسسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تمام نئے فیچرز آزاد کشمیر کے آٹومیشن سسٹم میں اہم پیش رفت لائیں گے اور جو سہولیات پاکستان کے ٹیکس گزار ان کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے میسر ہیں وہی آن لائن سہولیات ریاست کے ٹیکس گزاران کو سنگل کلک پر دستیاب ہو نگی
اور ان سہولیات کی بدولت ٹیکس کلیکٹر اور ٹیکس گزار کے درمیان فزیکل رابطے میں کمی آئے گی اور پیپر لیس ماحول کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی تکنیکی ٹیم آٹومیشن سسٹم میں مزید نئے فیچرز اور ماڈیولز لانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور جلد ہی آئی آر آئی ایس سسٹم میں مزید جدت دیکھنے کو ملے گی اور ٹیکس کلچر مزید فروغ پائے گا۔
جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت،انڈین میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا رہا، ڈی جی آئی ایس پی آر