بلوچ: سینکڑوں سرکردہ رہنما آئی پی پی میں شامل،لاڑکانہ ، جاتی امراء کی اجارہ داری میں کیل ٹھونک دیا،تنویر الیاس

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پی پی اور ن لیگ کو بڑا جھٹکا،، بلوچ ایل اے 24 سیون کی سیاست میں بڑی ہلچل ،بڑے سیاسی گھرانوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

حلقہ ایل اے 24 بلوچ کی مختلف یونین کونسلز سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سر کردہ رہنماؤں نے سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سرکردہ رہنمائوں کا حلقہ بلوچ کے نامزد امیدوار سردار عنایت اللہ عارف کی حمایت کا اعلان ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے لاڑکانہ اور جاتی امرا کی روایتی سیاسی اجارہ داری اور استحصالی سیاست کے بت پاش کر دیئے ۔

،آزاد کشمیر کے عوام بہادر ، غیرت مند اور عزت دار ہیں۔ ہمارے اسلاف نے اپنی غیرت، عزت اور آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام جمہوریت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائیاں تیز،سہیل مشتاق 6 کارندوں سمیت گرفتار

میری اپنی کابینہ کے وزراء بلدیاتی انتخابات کے خلاف تھے مگر میں نے بلدیاتی الیکشن کروا کر اپنا فرض ادا کیا،آزاد کشمیر کے منتخب بلدیاتی نمائندگان سے میری توقع ہے کہ وہ اس تاریخی اقدام کا کریڈٹ ضرور دیں ۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی نمائندے جمہوریت کی بنیاد ہیں، آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 2026 کے انتخابات میں آزاد کشمیر بھر سے ممبرانِ ضلع کونسل، کونسلرز، چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے بڑی تعداد میں اہم سیاسی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کئی کئی گھنٹے سفر کرنا پڑتا ہے، جبکہ بااختیار بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کونسلرز، چیئرمین، ممبرانِ ضلع کونسل اور میئر جمہوری نظام کی بنیادی اکائیاں ہیں، اس لیے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانا ناگزیر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی :بڑا سیاسی اپ سیٹ،سینکڑوں افراد ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر کے عوام کی خواہشات اور مفادات کے مطابق ہوں گے ، سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

تقریب سے حلقہ بلوچ کے نامزد امیدوار سردار عنایت اللہ عارف نے کہا ہے کہ انشاءاللہ اقتدار میں ا کر حلقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کروں گا عوام کے حقوق کی جنگ اخری حد تک لڑوں گا عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔،۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ،ملک سجاد ضیا ایڈووکیٹ، راجہ عبدالرزاق، طارق محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،سابق وزیراعظم کی تقریب آمد پر امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ سردار عنایت اللہ عارف کی قیادت میں شرکائے تقریب نے ان کا پرتپاک اور شایانِ شان استقبال کیا۔

تقریب میں سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سردار نسیم اختر ، ملک سجاد احمد، سردار سجاد گل سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد دی۔ اخر میں مختلف جماعتوں سے مستفی ہو کر ائی پی پی میں شامل ہونے والوں میں ملک سجاد ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہولڈر ، راجہ عبدالرزاق ،ملک اکرم ایڈووکیٹ، طارق محمود، ڈاکٹر اویس، حسنین علی،محفوظ علی ،عبدالشاکر ان کے ہمراہ درجنوں کارکنان نے سردار تنویر الیاس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

اس موقع پر حلقہ بلوچ سے متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی جماعتوں سے دیرینہ وابستگی ختم کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔