نیلم ویلی :بڑا سیاسی اپ سیٹ،سینکڑوں افراد ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)لوئر نیلم کے علاقوں کٹن، وارڈ پٹیاں اور کٹن شنگوش میں استحکام پاکستان پارٹی نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔

مختلف سیاسی جماعتوں کو الوداع کہہ کر سینکڑوں مقامی ووٹرز اور معززین نے آئی پی پی کے نامزد اُمیدوار برائے قانون ساز اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے زیراہتمام40 جوڑوں کی شادی کی پروقارتقریب

علاقے کی اہم سیاسی شخصیات اور سینکڑوں کارکناں نے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) سے اپنی دیرینہ وابستگی ختم کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد اُمیدوار سید ثقلین فدا کاظمی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سید ثقلین فدا کاظمی کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔وارڈ پٹیاں سے مغل اور چودھری برادری کی ایک بڑی تعداد نے یکمشت ستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کٹن شنگوش وارڈ سے قریشی اور بٹ برادری کے سرکردہ رہنما اپنے خاندانوں اور حامیوں سمیت سید ثقلین فدا کاظمی کے قافلے کا حصہ بن گئے۔وارڈ پٹیاں سے عبد القیوم مغل، سعید مغل، جہانگیر مغل، چودھری ایوب اور چودھری نذیر۔وارڈ شنگوش سے لال دین قریشی، نواز بٹ اور خان قریشی شامل ہیں ۔

مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں مختلف برادریوں اور جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی شمولیت سے لوئر نیلم میں سید ثقلین فدا کاظمی کی انتخابی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی ہے اور مخالف جماعتوں کو کٹن اور گردونواح کے علاقوں میں ایک بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:13 جولائی 1931کے شہدائے کشمیر کی یاد میں مظفرآباد میں احتجاجی ریلی

لوئر نیلم کٹن، وارڈ پٹیاں اور کٹن شنگوش سے پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور ن لیگ کو چھوڑ کر سینکڑوں افراد استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی کے ساتھ شامل ہے۔

پٹیاں سے مغل اور چودھری برادری اور شنگوش سے قریشی اور بٹ برادری کی بڑی تعداد میں شمولیت ،وارڈ پٹیاں سے عبد القیوم مغل،سعید مغل ،جہانگیر مغل ،چودھری ایوب ،چودھری نذیر وارڈ شنگوش سے لال دین قریشی،نواز بٹ ،خان قریشی نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔