حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ صحت عامہ حویلی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی قیادت میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ایم ڈی ایس میں ڈی ایچ او آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کہوٹہ کے تعاون سے پہلا کامیاب سی سیکشن (بڑے آپریشن) کا پروسیجر کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی ڈاکٹر جواد افضل کیانی،کمانڈنٹ ایم ڈی ایس کرنل عثمان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کہوٹہ ڈاکٹر تسکین احمد نے ڈاکٹر اور انکے ہمراہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اس کامیاب پروسیجر کے لیے ایم ڈی ایس کے ڈاکٹرز کی ٹیم میں بے حوشی کے ماہر اینستھیٹسٹ ڈاکٹر کرنل محسن سلطان، سرجیکل سپیشلسٹ میجر ڈاکٹر قیصر، ڈی ایچ کیو سے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ شبیر، شامل تھے جبکہ اسسٹنس کے لیے دیگر سٹاف میں ایم ڈی ایس کے اوپریشن تھیٹر کے سٹاف شاہد محمود، مجاہد عمر، عبدالغفار، ڈی ایچ کیو سے فیمل نرسنگ سٹاف عفرت شاہین،کنول، ڈی ایچ او آفس سے نصرت سعید اے ڈی سی/ ایل ایچ وی، ثمینہ بیگم سی ایم ڈبلیو، سائرہ بانو دایہ، نے حصہ لیا
اس موقع حویلی میں گائنی کی مریضہ جو کہ انتہائی پیچیدگیوں کے ساتھ ڈاکٹر عائشہ شبیر کے زیر علاج تھی اسکو آپریشن کے لیے ایم ڈی ایس لے جایا گیا جہاں حال ہی میں تینوں ادارہ جات کے جائنٹ وینچر کے تحت گائنی کے مریضوں کے لیے قائم ہونے والے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی کامیاب سرجری سر انجام پائی۔ اس طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حویلی،ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کہوٹہ،اور ایم ڈی ایس کے اشتراک سے گائنی ا کے مریضوں کے لیے او پی ڈی و سی سیکشن (بڑے آپریشن) کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا
اس شاندار آغاز سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ،ڈی ایچ کیو حویلی اور ایم ڈی ایس کے جوائنٹ وینچر اور بہترین کوآرڈینیشن سے حویلی میں گائنی کے مریضوں کی بڑی مشکل کو کم کرنے میں مدد ملی ہے،جسکے لیے گائنی کے مریضوں کو انتہائی کریٹیکل صورت حال اور مشکل وقت میں اوٹ آف ڈسٹرکٹ ریفر کرنا پڑتا تھا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او حویلی کہوٹہ ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے بتایا کہ ہم ایک مشترکہ کاوش کے طور پر ایک ایسا جوائنٹ وینچر پروگرام لائے ہیں جس میں ڈی ایچ او آفس کے پروفشنل سٹاف ایل ایچ ویز اور کمیونٹی مڈ وائف، ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کہوٹہ کی ماہر گائناکالوجسٹ،سرجیکل سپیشلسٹ، میڈکل سپیشلسٹ ڈاکٹرز، ڈاکٹر عائشہ شبیر،ڈاکٹر تابندہ، اور ایم ڈی ایس کے ماہر ڈاکٹرز و سٹاف کو شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متذکرہ جوائنٹ وینچر پروگرام کے مطابق ہر ہفتے بدھ کے روز گائنی کے مریضوں کا معائنہ ڈاکٹر عائشہ شبیر گائناکالوجسٹ ہمراہ ایل ایچ وی/اے ڈی سی نیشنل پروگرام نصرت سعید ایم ڈی ایس میں کریں گی جبکہ اسی سے اگلے روز ایم ڈی ایس میں ہی بروز جمعرات کو گائنی کے مریضوں کا آپریشن ڈے ہو گا جس کے لیے ایم ڈی ایس کے بے حوشی کے ماہر اینستھیٹسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ اور ایم ڈی ایس کی ماہر سرجیکل ٹیم گائنی کے مریضوں کا بمطابق ضرورت سی سیکشن (بڑا آپریشن) کرے گی
اور مذید ایک دن آپریشن کے بعد مریضوں کو وہیں رکھا جائے گا
اگر مریض نارمل پوزیشن میں ہوا تو اسے ڈی ایچ کیو میں شفٹ کر دیا جائے گا اگر کوئی انتہائی نگہداشت کی ضرورت محسوس ہوئی تو مریض ایم ڈی ایس میں ہی رہے گا آنے والے وقتوں میں جلد ہی ایمرجنسی سی سیکشن کو بھی مینیج کر لیا جائے گا۔
اہلیان حویلی کے لیے اس سروس کے آغاز کرنے پر تینوں ادارہ جات کے ڈاکٹرز و سٹاف جو کہ اس پروسیجر کا حصہ بنے انکی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا اور انکو اپنی خدمات پیش کرنے کے پر خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی کوشش ہیکہ جلد از جلد ڈسٹرکٹ ہسپتال حویلی کہوٹہ کے آپریشن تھیٹر و سرجریز سے متعلق لوازمات کو فنگشنل کر لیا جائے جس کے لیے ڈاکٹر تسکین حکام بالا کےساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے
اس وقت تک ہم نے اس اشتراک سے گائنی کی مریضان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے جناب سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر فرید احمد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور اور کمانڈنٹ ایم ڈی ایس کرنل عثمان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر تسکین راٹھور کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ہماری تحریک پر اس جوائنٹ وینچر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کے ساتھ دیگر لوازمات کا بندوبست بھی کیا۔
20 سال سے ترقیاب نہ ہونے والے سرکاری ملازمین کی انکریمنٹ بحال کردی