20 سال سے ترقی نہ پانے والے سرکاری ملازمین کی انکریمنٹ بحال کردی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سپریم کورٹ آزادکشمیر کے فیصلہ کے مطابق 20 سال سے زائد سروسز کے حامل نائب قاصدین ، سینٹری ورکرز کو گریڈ3سے5تک ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عظمیٰ آزادجموں وکشمیر کے30جولائی 2024کے فیصلے کے مطابق اور محکمہ قانون کی رائے کی روشنی میں ملازمین کو ترقی دی گئی۔

10سال سروس مکمل کرنیوالے نائب قاصدین اورسینٹری ورکرز کو گریڈ 3اور4جبکہ 20سال سروس کرنیوالے ملازمین کو گریڈنی5 میں ترقی دی گئی۔

ملازمین کو بوقت Fixation انہیں (پری میچور انکریمنٹ نہیں دی گئی یا پری میچور انکر سیمنٹ آڈٹ اعتراض کی روشنی میں واپس داخلہ خزانہ سرکار ہوئی ہے ) کے حق میں پری میچور انکریمنٹ بحال کجانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔

Scroll to Top