چکوٹھی جاتے ہوئے آلٹو گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)شاہراہِ سرینگر پر ٹریفک حادثہ۔سڑک کنارے نصب بجلی کے پول نے معجزاتی طور پر دو انسانی جانوں کو بڑے سانحہ سے بچا لیا۔چناری سے چکوٹھی جاتے ہوئے کوٹلہ کے قریب آلٹو گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔۔

شدید دھند کے باعث گاڑی سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔آلٹو گاڑی خاص اسی مقام پر حادثہ کا شکار ہوئی ہے جہاں چند ماہ قبل ہٹیاں بالا (گوہر آباد) کے رہائشی سجاول خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔۔۔

عینی شاہدین کیمطابق حادثہ کے دوران گاڑی اگر بجلی کے کھمبے کیساتھ ٹکرا کر نہ رُکتی تو دریائے جہلم کی بـے رحم موجوں کی نذر ہو سکتی تھی جس سے جانی نقصان کا اندیشہ بھی تھا۔ آلٹو گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور سید عدنان کاظمی ولد سید ارشد حسین کاظمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہـے جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔تاہم ڈاکٹر نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہـے۔۔۔
جامعہ کشمیر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،پی این ایم سی نے نرسنگ پروگرام کی منظوری دیدی

Scroll to Top