مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)جامعہ آزاد جموں و کشمیر نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) نے یونیورسٹی کے بی ایس نرسنگ اور پوسٹ آر این بی ایس این پروگرامز کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ۔
یہ منظوری کالج آف نرسنگ، مظفرآباد کیلئے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے جس سے خطے میں نرسنگ ایجوکیشن کے فروغ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ کامیابی حکومت آزاد کشمیرپاک فوج اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر سمیت سی ایم ایچ مظفرآباد کے خصوصی تعاون اور کاوشوں کا نتیجہ ہے
جنہوں نے اس منصوبے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور ان کی ہیلتھ سائنسز ٹیم کی انتھک محنت کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے اشتراک سے یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔
جس کا مقصد خطے میں جدید طبی تعلیم کی فراہمی اور نرسنگ کے شعبے میں تربیت یافتہ پروفیشنلز کی تیاری ہے۔ PNMC نے ہر پروگرام کے لیے 50 نشستوں کی
منظوری دی ہے، جس کے تحت ہر سال 100 طلبہ کو نرسنگ کی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں شجرکاری مہم کا آغاز، چیف جسٹس نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کردیا