جعفر ایکسپریس پر کلیئرنس آپریشن جاری، ریسکیو ہونے والے مسافر کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اب تک 190 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا جا چکا ہے، جبکہ 30 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

بازیاب ہونے والے مسافروں میں سے ایک مسافر نےمسافر نے اظہار تشکُّرکیااور خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ “اچانک فائرنگ شروع ہوئی اور ہم سب دہشت میں مبتلا ہو گئےمگر فوج اور ایف سی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بحفاظت نکالا،یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں باحفاظت بازیاب کروا لیا۔”

منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر سبی کے قریب مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے پہلے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کیا اور پھر ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور شدید زخمی ہو گیاجو بعد میں دم توڑ گیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اب تک 155 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ تاہم کچھ حملہ آوروں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہےجس کی وجہ سے فورسز آپریشن میں انتہائی احتیاط برت رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے اور فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گی۔

Scroll to Top