dr mushtaq

جماعت اسلامی آزادکشمیر کا ایک لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ ٹریننگ دینے کااعلان

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں  ایک لاکھ نوجوانوں کو 3ماہ کی فری لانسنگ کی ٹریننگ دینگے۔

اسلام آبادمیں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے اعلان کیا کہ بنو قابل طرز کے منصوبے کے تحت جماعت اسلامی عید کے بعد ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حافظ محمد نعیم کے مظفر آباد جلسہ میں فیصلہ کیا تھا جس پرعملدرآمد کرنے جا رہے ہیں، 3ماہ کی ٹریننگ کے بعد ہمارے نوجوان گھر بیٹھ کر لیپ ٹاپ پر کام کرکے ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا مسئلہ کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کیا جائےجو عالمی سطح پر مؤثر سفارت کاری کے ذریعے کشمیر کے مقدمے کو آگے بڑھائے جبکہ آزاد کشمیر حکومت مشیر برائے استصوابِ رائے تقرر کرے تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی میں درجنوں اہم شخصیات کی شمولیت،اپنی پارٹی چھوڑنےکا اعلان

Scroll to Top