ککلیوٹ واقعہ پلانٹڈ،برادری ازم کو فروغ دینےکی کوشش کی گئی،مسلم کانفرنسی رہنما فیاض فرید

 مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما، سوشل ایکٹویسٹ فیاض فرید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں اقتدار کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا اور غیر ریاستی جماعتوں کو پروموٹ کیا گیا جس سے نظریات کی سیاست کو دھچکا لگا۔

کشمیرڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں فیاض فرید نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا آزادکشمیر کی سیاست میں دوبارہ احیا ہونے جا رہا ہے کیونکہ ایکشن کمیٹی کی تحریک کے بعد غیر ریاستی پارٹیوں کو جھٹکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ککلیوٹ کاواقعہ پلانٹڈ تھا، یہ برداری ازم کو پروموٹ کرنے کیلئے اور لوگوں کی ہمدردیاں لینے کیلئے تھا، ہم نے اس مہم کیخلاف ٹرینڈچلایا ۔ککلیوٹ میں گجر برادری کا حملہ نہیں ہوا میں نے ٹرینڈ چلایا تھا ’’ہوں وی گجر ہوں ، ہوں وی ثاقب مجید راجا غے نال آں جس کو پذیرائی ملی۔

مسلم کانفرنس سے سابق الیکشن میں حلقہ کھاوڑہ سے بھرپورمقابلہ کیا۔ککلیوٹ واقعہ کا بوگس تھا،سپیکر دو کلومیٹر دور تھے، کورٹ نے ہی اب فیصلہ کرنا ہے کس نے کیا گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد برادری ازام کو پروموٹ کیا گیا جو زہر قاتل ہے،مفادات کی خاطر لوگوں کو لڑایا جا رہا ہے،عام آدمی کو کہیں آواز اٹھانے کی رسائی نہیںدی جا رہی ہے۔

حلقہ کھاوڑہ میں ثاقب مجید راجا نے روایت کو توڑا، حلقہ کھاوڑہ کے عوام کبھی کسی غنڈے کوووٹ نہیں دیتے، ثاقب مجید راجا کو عام آدمی ووٹ دے رہے ہیں۔

ثاقب مجید آج تک اقتدار میں نہیں آئے اس کے باوجود ہرالیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ لئے، سابق الیکشن میں 22ہزار ووٹ لئے، گجر فیملی کے 8ہزار ووٹ بھی ثاقب مجید کو ملے۔

فیاض فرید نے کہا کہ میں ہمیشہ ثاقب مجید راجا کیساتھ کھڑا رہوں گا، کھاوڑہ ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے، وہ لوگ اچھے پوسٹوں پربراجمان ہیں جبکہ عام لوگوں کی کہیں بھی رسائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی والے ٹھیکیداروں کو نوازکر عام لوگوں کے ووٹ حاصل کرتے ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ یہ ایک دوسرے کیساتھ ملے ہیں۔

کانفرنس رہنما کا کہناتھا کہ ٹھیکیدار نہیں چاہتے کہ ثاقب مجید راجا اسمبلی میں جائیں ، سوشل میڈیا کے پولز پر بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ کھاوڑہ سے ثاقب مجید راجا کامیابی سمیٹیں گے۔

Scroll to Top