مظفرآباد(شجاعت میر)جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر مجتبیٰ بانڈے 21 روز بعد رہا ہو گئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت نے مجتبیٰ بانڈے کی ضمانت کنفرم کی۔
مجتبیٰ بانڈے کی رہائی کے بعد این ایس ایف کے کارکنان نے ریلی کی صورت میں اپراڈا شہداء چکوٹھی فرخ رضا قریشی اور بابائے این ایس ایف گلنواز بٹ کے مزار پر پہنچایا۔
مجتبیٰ بانڈے نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 روز بعد عدالتی ضمانت پر رہا ہوں اور اس وقت اپنے دوستوں کے ساتھ بابائے این ایس ایف گلنواز بٹ کے مزار پر کھڑا ہوں۔ہم ہر چیز کے حوالے سے دوٹوک اور واضح موقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست یہاں پر بسنے والے لوگ اور یہاں کے وسائل ہمارے ہیں۔اس ریاست کے بسنے والے کا پہلا حق لوگوں کا ہم،ہمارا ہے۔
مجتبی بانڈےنے کہا کہ جتنے مرضی فیک پروپیگنڈے کر لو نہ معافی مانگی ہے نہ مانگیں گےاور نہ معافی کا سوال پیدا ہوتا ہے۔جو لوگ یہ بات کرتے ہیں ہم دوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی کا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں آخر میں تمام دوستوں کا،تمام تنظیموں کا،اوورسیز کشمیریوں کا،تمام آزادی پسند تنظیموں کامشکور ہوں جنہوں نے میری رہائی کیلئے احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مجتبیٰ بانڈے کے نظریات کا عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں!راجہ امجد علی خان کاتہلکہ خیز انٹرویو