جیری آفس میں اوورسیز کشمیریوں کیساتھ نارواسلوک ،فیصل منظور کا برطانوی سفیر کو خط ارسال

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )میرپور کے متعدد کونسلرز حضرات نے میرپور کی سماجی و کاروباری شخصیت سابق صدر چیمبر فیصل منظور سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں برطانوی سفارتخانے میں جیری کیس جمع کروانے پر 150 پائونڈ سے زائد رقم کی وصولی پر گفتگو ہوئی اور اس معاملہ پر برطانوی سفارتخانے کیساتھ آواز اٹھانے کی درخواست کی گئی جس پر فیصل منظور نے اسلام آباد برٹش ایمبسی میں تعینات برٹش ایمبیسیڈر جین میریٹ کو اس ضمن میں خط تحریر کیا ہے اور اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز برطانوی شہریوں سے جیری میں کیس جمع کروانے کیلئے 150پاونڈ فی کس سے زائد رقم سیکورٹی و دیگر کے نام پر وصول کی جاتی ہے جو ظلم ہےجبکہ درخواست گزاروں کے اکاؤنٹس سے جیری کی آن لائن اپوائنمنٹ کی پے منٹ معہ تقریباً 14 فیصد ٹیکسزز و بینک چارجز نکال لئے جاتے ہیں مگر آئے روز جیری کے اپنے آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے اپوائنمنٹ بک نہیں ہوتی۔

اوورسیزکمیونٹی کا کہنا ہے کہ ریفنڈ مانگنے پر جیری والے صرف اصل رقم ریفنڈ کرتے اور 14 فیصد ٹیکسزز دینے سے انکار کرتے ہیں جس سے درخواست گزاروں کا لاکھوں کا نقصان ہو رہا مگر کسی نے اس ظلم پر آواز نہیں اٹھائی۔

مزید ازاں آج کل برٹش ایمبسی میں تعینات ویزہ آفیسران ویزا درخواستوں پر غیر منصفانہ اعتراضات لگا کر بڑی تعداد میں درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر رہے ہیںنہ ہی یوکے وزٹ ویزا پر اپیل کا حق دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ویزا فیس کی مد میں بھی درخواست گزاروں کے کروڑوں روپوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

اس کو وائٹ کالر کرائم کہنا نامناسب نہ ہو گا مگر افسوس کے ارباب اختیار کو عوام کی مشکلات کا احساس ہو تب نا؟ فیصل منظور نے اسلام آباد میں قائم برطانوی سفارت خانے اور تعینات سفیر جین میریٹ کو اس ضمن میں خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ اس معاملے پر حکومت برطانیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اورورسیز کا نقصان ہونے سے بچائے، برطانوی سفیر اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں۔
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، جاری،80 یرغمالی بازیاب،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Scroll to Top