میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )خاتون ہراسمنٹ کیس ، عدالت تحصیل فوجداری میرپور نے نامزد ملزم عمران احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔
برٹش خاتون فرحندہ رحمان اختر کی طرف سے مقدمہ میں سینئر قانون دان محمد شہزاد چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سیدہ نازیہ شاہ ایڈووکیٹ، عنصرمحمود مرزا ایڈووکیٹ، چوہدری راشد رشید ایڈووکیٹ ، چوہدری گل زیب ایڈووکیٹ، چوہدری محمد عرفان ایڈووکیٹ، چوہدری طارق محمود ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ وکلاء پیش ہوئے
جبکہ ملزم کی طرف سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، چوہدری کامران طارق ایڈووکیٹ، شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ، چوہدری بشیر تبسم ایڈووکیٹ وکلاء پیش ہوئے۔
عدالت تحصیل فوجداری میرپور میں ملزم کے وکلاء نے مورخہ 6 مارچ درخواست ضمانت دائر کی ۔ درخواست ضمانت پر مورخہ 6 ، 7، 8 اور 10 مارچ دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل دیے دلائل کے بعد 10 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا اور مورخہ 11 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوے ملزم عمران کی ضمانت مسترد کردی۔۔
مجتبیٰ بانڈے کے نظریات کا عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں!راجہ امجد علی خان کاتہلکہ خیز انٹرویو