لیپہ: عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لیپہ نے کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ درزی حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مردانہ سوٹ کی سنگل سلائی کا ریٹ 1000 روپے جبکہ ڈبل سلائی کا ریٹ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سادہ زنانہ سوٹ کی سلائی 600 روپے میں ہوگی۔ سوٹ بچکانہ سنگل سلائی والے کی قیمت 800 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سنگل سلائی 500 روپے اور ڈبل سلائی 550 روپے میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: مہنگائی پر عوام برہم توتاجران مطمئن ،انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جو درزی ان نرخوں سے زائد وصول کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے اوور چارجنگ دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔