سرکاری ملازمین

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اور بجٹ تجاویز کی منظوری:

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور نئے مالی سال کے سفارتی و مالیاتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس اہم بیٹھک میں وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کی بجٹ تجاویز اور فنانس بل کے مسودے کی باقاعدہ اور حتمی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی اس گرین سگنل کے بعد بجٹ دستاویزات کو مکمل طور پر حتمی شکل دے دی گئی ہے، جسے اب پارلیمنٹ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا جہاں وزیرِ خزانہ اس کی تمام تر باریکیاں قوم کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ : پیپلزپارٹی کاسرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 50 فیصد اضافےکا مطالبہ

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے 7 فیصد ریلیف کا فیصلہ:

ملک میں جاری معاشی اتار چڑھاؤ اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے یہ اجلاس ایک بڑی خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ملازمین کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں منظور کی گئی تجاویز کے مطابق، سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں 7 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پنشنرز کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، تاکہ وہ موجودہ معاشی چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری گاڑی کی واپسی، جاوید بٹ کا ردعمل آگیا، بڑا دعویٰ کردیا