راولاکوٹ، فائرنگ سے جاں بحق اے ایس آئی سپردخاک، مرکزی ملزم گرفتار

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی عبد الرؤف کونماز جنازہ ادا ئیگی کے بعد سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان اکھوڑبن میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر عبد الجبار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر لیاقت ، کمشنر پونچھ ،ایس ایس پی باغ راجہ محمد اکمل ،ایس ایس پی پونچھ خرم اقبال نے شرکت کی۔

ایس پی سی ٹی ڈی محمد ریاض مغل ،ڈپٹی کمشنر پونچھ راولاکوٹ ،ڈپٹی کمشنر باغ،ایس پی حویلی کہوٹہ ودیگر پولیس کے آفیسران اور جوانوں کے علاوہ سیاسی ،سماجی شخصیت ،عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ادھر راولاکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ شہیداے ایس آئی عبدالرؤف کے قتل میں ملوث چیف ملزم کامران کو گرفتار کر لیاگیا ہےلیکن ذرائع کے مطابق ملزم نے ازخود گرفتاری دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کے گرد بھی گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے جنکی جلد گرفتاری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : راولاکوٹ : دو گروپوں میں تصادم ، پولیس افسر عبدالروف گولیوں کا نشانہ بن گئے ،علاقے میں کہرام مچ گیا

Scroll to Top