بائیکا رائیڈر کو گولی مار کر موٹرسائیکل ونقدی چھین کر فرار ہونے والے2 ملزمان گرفتار

مظفرآباد(مسعود الرحمن عباسی )چوکی پولیس کوہالہ کی بروقت کارروائی ۔بائیکا رائیڈر کو گولی مار کر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

اتوار کی شام مظفر آباد کے نواحی علاقے دلائی کے مقام پر نڑاں کے رہائشی نوید شاہ اورعابد شاہ نے بائیکا رائیڈر کو گولی مار کر نقدی اور موٹرسائیکل چھینا اور فرار ہوگئے۔

چوکی افسر راجہ منیر نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور ملزمان کو دھر لیا، پولیس نے چھینا گیا موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمدکرلی، گولی لگنے والے رائیڈر کا تعلق نیلم سے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے سی باغ کا شہر کا دورہ ،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

Scroll to Top