غلام محمد صفی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا بے نقاب کرد یا، مکمل لاتعلقی کا اعلان

حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے آزاد کشمیر کی سڑکوں پر مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب نقاب کر دی اور بڑے انکشاف بھی کئے ہیں۔

غلام محمد صفی نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کی کوشش ناکام ہوچکی ہیں اور کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،چند شرپسند عناصر آزاد کشمیر میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی نے پاکستان سے الحاق حلف نامے سے نکالنے کا مطالبہ تھا: راناثنااللہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کےاحتجاج میں  پاکستان مخالف نعرے کشمیریوں کی نمائندگی نہیں کرتے،آئینی و قانونی معاملات سڑکوں پر نہیں، متعلقہ فورمز پر حل ہوتے ہیں۔

حریت کانفرنس رہنمانے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو کشمیری عوام کے مؤقف کے منافی قرار دے دیااور کہا کہ کشمیر میں چند عناصر کے اقدامات سے کشمیر کاز متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش رہنے والے آج پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں،کشمیری عوام پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

حریت رہنما کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا،پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن قوتیں آزاد کشمیر میں بے چینی پیدا کر کے کشمیر کاز کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے کورممبر کے بھائیوں کا ویڈیو بیان، عوام سے بڑی اپیل کردی

ان کا کہنا تھا کہ تمام حریت پسند جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان مخالف عناصر سے لاتعلقی کا بھی اعلان کرتے ہیں، پاکستان مخالف مہم دراصل بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کی حمایت اور سفارتی کوششوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔