عوامی ایکشن کمیٹی کو کہا ہے سیاسی جماعت بنائیں،عوام مینڈیٹ دیتے ہیں تو ہم ویلکم کرینگے ،میاں وحید

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر حکومت کے وزیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے کہا تھا کہ آپ خود کو باضابطہ سیاسی پارٹی کے طورپر رجسٹرڈ کرائیں ،آپ کے کریڈٹ پر بڑی اچیومنٹ ہے،ہم نے انہیں کہا تھا کہ اپنی تحریک کو کسی ایسی قوتوں کے ہتھے نہ چڑھنے دینا جو اس سارے عمل کو سبوتاژ کریں ،اب اگر وہ سیاست میں آتے ہیں اور عوام ان کو مینڈیٹ دیتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔

کشمیر ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں وحید نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی بیداری کی لہر ہے جس نے اثر ڈالا جس کے بظاہر اثرات عوام تک پہنچے ہیں ،وفاقی حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے فنڈز ریلیز کئے آٹا اوربجلی سستی ہوئی،پہلے دن سے ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی سے بات کی ڈرائیونگ سیٹ پر وہ ہیں پس پردہ محرکات اور ہیں جس سے انکار ممکن نہیں عوامی ایکشن کمیٹی نے عام لوگوں کی بات کی جس کو پذیرائی ملی ،آٹا اور بجلی سستی ہونے کے لئے پس پردہ وزیر اعظم کی بھی کاوشیں ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت پر بجلی گرادی،بڑے مطالبات، ورنہ دما دم مست قلندر
وزیر آزاد کشمیر حکومت میاں وحید کا کہنا تھا کہ ہم گلوبل وارمنگ کا شکار ہیں نیلم ویلی وہ علاقہ ہے جو سیاحت کے حوالے سےبہت اہمیت کا حامل ہے،یہاں سر سبز جنگلات اور واد یاں ہیں لیکن بدقسمتی سے جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو کسی طور درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سا ل قبل نیلم کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی،آج الحمد اللہ عوام میں شعور آگیا ہے اب اس طرح کی صورتحال نہیں ہے ،موجودہ وزیر اعظم نے جنگلات کٹائی پر پابندی لگائی لیکن تمام تر سختیوں کے باوجود اب بھی کٹائی ہوتی ہے لیکن پہلے اگر سو درخت کٹتے تھے تو اب دس کٹتے ہیں یہ سب مافیاز کررہے ہیں جوکسی نا کسی شکل میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر یہ کہہ رہا ہوں کہ ہم لوگوں کوایندھن کا متبادل دیں تو جنگلا ت کی کٹائی رک سکتی ہے لیکن جب تک متبادل نہیں ہوگا سردی انتہا کو پہنچ جائے تو لوگ جنگل نہیں کاٹیں گے تو کیا کرینگے یہ ایک ایسا سوال ہے جسکا جواب ابھی تک ریاست نہیں دے سکی۔

 یہ بھی پڑھیں ۔۔ایکشن کمیٹی یونیورسٹی طلبہ کیساتھ کھڑی ہوگئی، حکومت کو دھمکی بھی دیدی

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کے بھائی پر بھی الزامات لگائے گئے تھے ، وزیر اعظم نے مجھےذاتی طور پر کہا کہ آپ نے تحقیقات کرنی ہیں میں نے تحقیقات کیں لیکن ایسا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،میں یہ حلفا کہتا ہوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔

وزیر حکومت نے کہا کہ جنگل اب بھی کٹ رہا ہے لیکن بہت کمی آگئی ہے مکمل طور پر سلسلہ رکا نہیں لیکن کم ضرور ہوا ہے ،بقائے شجر میں بقائے بشر ہے لوگوں کویہ بات سمجھ آگئی ہے ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔لطیف اکبر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو الیکشن سے متعلق اہم تجویز دے دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت آزاد کشمیر میں پہلا تجربہ ہے، ہمارے کارکن مطمئن نہیں ہیں ہم جب اپوزیشن میں تھے توکارکنوں کی خواہشات بڑھیں نہ کوئی ہیجان بڑھا ن لیگ اور ہم حکومت کا حصہ بن گئے تو وہ حلقے جن میں ہمارے لوگ ممبر اسمبلی نہیں ہیں وہاں کارکنوں کی خواہشات بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارا ضمیر مطمئن ہے اس وقت تک کرپشن کا کوئی چارج کسی پرنہیں ہے ، وزیر اعظم بہترین کام کررہے ہیں۔

Scroll to Top