موبائل کمپنیوں کو حتمی وارننگ، انٹرنیٹ سروس بہتر کریں ورنہ سخت اقدام پر مجبور ہیں: عوامی ایکشن کمیٹی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے موبائل فون کمپنیوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی سروسز میں بہتری لائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کے لیے تیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کالنگ اور انٹرنیٹ سروس کے معیار کو بہتر بنائیں اور صارفین کو جدید ترین 5G کی سہولت فراہم کریں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ناقص نیٹ ورک، سست انٹرنیٹ اور مہنگی سروسز عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی لنکس کا جال! پی ٹی اے کا صارفین کو انتباہ، انعامی اسکیموں سے ہوشیار رہیں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر موبائل کمپنیوں نے اپنی کارکردگی کو بہتر نہ بنایا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لوٹ مار کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Scroll to Top