مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ، اسی سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چہلہ بانڈی اور لوئر پلیٹ کے علاقوں میں مختلف دکانوں اور بیکریوں کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے متعدد فوڈ آپریٹرز کو جرمانے کیے گئے۔علاوہ ازیں ایک معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ میں سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں جس کے نتیجے میں اسے غیر معینہ مدت کے لیے سیل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میرکاکہناتھاکہ عوام فوڈاتھارٹی کےنمبر1280 پرشکایات درج کر اسکتے ہیں ۔
ادھر کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوہالہ چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر مختلف فوڈ ڈیلیوری وہیکلزکی چیکنگ کی،دوران پڑتال ناقص غیر معیاری آئل،گھی،پاپڑ ،انڈے،گوشت ،اور دیگر اشیاء خوردونوش کی بھاری مقداد ضبط کرتے ہوئے گاڑی مالکان کو جرمانے کیےگئے اور موقع پر اشیاء کو تلف کر دیا ۔
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




