راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)چوکی پولیس ڈھلکوٹ کے چوکی آفیسر عبدالروف دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ہو گئے ۔
پولیس کنٹرول راولاکوٹ کے ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ پر دو گروپوں کےدرمیان جھگڑے کی اطلاع پرچوکی آفیسر پولیس نفری ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔دوران ڈیوٹی پیٹرول پمپ پراچانک دوگروپوں کی درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس آفیسر عبدالروف موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔ افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔ پولیس کی نفری پہنچنے سے قبل ہی ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
افطار سے قبل چوکی پولیس ڈھلکوٹ کے چوکی آفیسر عبدالروف دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں راولاکوٹ سی ایم ایچ لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے
تفصیلات کے مطابق عبد الروف پٹرول پمپ پر دو گروپوں کےدرمیان جھگڑے کی اطلاع پرچوکی آفیسر پولیس نفری ہمراہ ڈیوٹی پر تھے پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گی ہے سرچ آپریشن شروع۔۔ راولاکوٹ سے 25 کلومیٹر دور ٹائیں ڈھلکوٹ پولیس چوکی سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پہلے سے مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم عمران ولد گلزمان سکنہ ٹائیں ڈھلکوٹ نے فائرنگ کر کے انچارج پولیس چوکی اسسٹنٹ انسپکٹر عبدالراوف کو گولی مار قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ہمراہ دیگر اس کے ساتھی کامران،قمرالزمان ولد گلزمان ،شہزاد ولد عظمت ساکنہ بوسہ گلہ بھی موجود تھے۔پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق باغ کے ایک رہائشی وقاص ریاض نے تھانہ پولیس تھوراڑ کو درخواست دی تھی کہ اس نے عمران اور اس کے بھائیوں کی زمین میں دو ماہ قبل پٹرول و ڈیزل کی نوزل لگائی تھی لیکن کام نہ چلنے کی وجہ سے وہاں سے منتقل کرنا چاہ رہا ہے لیکن عمران اور دیگر منتقل نہیں کرنے دیتے اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ہفتے کو شام گے افطاری سے پہلے اسی درخواست کی روشنی میں عبدالراوف (اے ایس آئی )پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر گیا تو ملزم نے ڈائرکٹ فائر کر کے پولیس آفیسر کو زخمی کر دیا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے بھی مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب ہیں ۔ملزمان نےعلاقے میں دہشت پھلا رکھی ہے۔
اس واقعہ کے بعد پولیس نے مختلف جہگوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے تاہم رات گے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی شہید پولیس ہلکار کی نمازِ جنازہ آج رات 11 بجے پولیس لائن راولاکوٹ میں ادا کی گئی جبکہ آبائی گاؤں اکوڑ بن میں کل نمازِ جنازہ ادا ہو گی ۔
آزاد کشمیر:سائبر کرائم کا نیا طریقہ: لڑکیوں کو ٹریپ کر کے بلیک میل کرنیوالے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار




