وادی نیلم ، برفانی تودے کی زد میں آکر جیپ حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی

نیلم ویلی(نیوزڈیسک)بالائی وادی نیلم کے علاقے جانوائی سیری کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر جیپ حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں گہری کھائی سے نکال لیا گیا ۔شہریوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گہری کھائی سے نکال کر سڑک تک پہنچایا جنہیں بعدازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمود عالم کا ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Scroll to Top