ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمود عالم کا ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل +محمداعظم) کمشنر انلینڈ ریونیو کی ہدایت پر پی او ایس ٹاسک فورس ہمراہ ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو محمود عالم نے آزاد جموں و کشمیر میں کاروبار کرنیوالے نیشنل برانڈز کی برانچوں کی جانچ پڑتال کی۔

دوران چیکنگ وہ برانچیں جو AJK POS سسٹم سے تاحال منسلک نہیں ہوئیں، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیلز ٹیکس کی شفاف وصولی اور سرکاری خزانے میں بروقت منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ AJK POS سسٹم کے تحت جاری کردہ رسید اس بات کی ضمانت ہے کہ صارف سے وصول کیا گیا سیلز ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع ہو رہا ہے۔

جعلی رسیدوں کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جب تک یہ برانچیں پی ایس او سسٹم پر نہیں آتیں، وہ وہاں سے خریداری سے گریز کریں اور صرف ان دکانوں سے خریداری کریں جو باضابطہ پی ایس او رسید جاری کرتی ہیں۔
کشمیری خواتین بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں، وزیراعظم انوارالحق

Scroll to Top