کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والا بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل کرنائل سنگھ کو مقامی افراد نے پکڑ کر اس کی درگت بنادی۔
واقعہ کیرالہ میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد نے مبینہ طور پر لیفٹیننٹ کرنل کرنائل سنگھ کو ایک کم عمر لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ الزام سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید غصہ پایا گیا اور مشتعل ہجوم نے فوجی افسر پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ، سندور 2 کا اعلان
پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے کم عمر لڑکی کے تحفظ اور اس کے مؤقف کی حمایت کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ملزم قرار دیے جانے والے فوجی افسر کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔
لیفٹیننٹ کرنل کرنائل سنگھ کو مقامی افراد کی جانب سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں، جہاں صارفین اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس کے اس مبینہ رویے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: راجوری سیکٹر میں آزادی پسندوں کاحملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک،ایک یرغمال
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کم عمر بچوں اور بچیوں کے تحفظ سے متعلق معاملات پر عوامی حساسیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔




