مظفرآباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جلال آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی خواتین نے بھر پورشرکت کی اور کشمیری خواتین کو اہم پیغام دیا۔
سیمینار میں شریک خواتین کا کہنا تھا “آج کا دن ان کشمیری خواتین کے نام ہے جو مقبوضہ کشمیر میں اپنی آزادی کے لیے لڑ رہی ہیں اورہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین جو لوگوں کے گھروں میں کام کر کہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پالتی ہیں ، ان عورتوں کی محنت نمایاں تو نہیں ہوتی لیکن یہ محنت کش خواتین اصل میں سراہے جانے کی مستحق ہیں ۔”
مزید برآں مقررین نے اپنے خطابات میں کشمیری خواتین کی ہمت، حوصلے اور محنت کو سراہا اور کہا کہ معاشرے میں خواتین کے کردار کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں خواتین کے حقوق اور ان کے معاشرتی و اقتصادی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔