وفاقی حکومت سے مذاکرات، ایکشن کمیٹی کے نمائندے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پی سی ہوٹل پہنچ گئے

مظفرآباد: وفاقی حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مذاکراتی عمل میں تاخیر ہو گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان ساڑھے 12 بجے پی سی ہوٹل پہنچے۔ مذاکرات کچھ ہی دیر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوں گے، شوکت جاوید میر

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا صبح سے ہی پی سی ہوٹل مظفرآباد پہنچ چکے تھے اور مقررہ وقت پر اجلاس کے آغاز کے لیے موجود تھے، تاہم تاجر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مقررہ وقت 11 بجے کے بجائے ساڑھے 12 بجے ہوٹل پہنچے، جس کے باعث مذاکراتی عمل تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے نمائندگان میں شوکت نواز میر، حفیظ ہمدانی، انجم زمان، فیصل جمیل (مرکزی رابطہ کمیٹی)، امتیاز اسلم، ایڈووکیٹ امجد علی، راجہ صہیب، ارباب ایڈووکیٹ، فیصل گیلانی، عمر نذیر کشمیری، غلام مجتبیٰ (مرکزی رابطہ کمیٹی)، عابد اسلم (مرکزی رابطہ کمیٹی)، سعید احمد اور صاحبزادہ وقاص سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

امید ہے مذاکراتی عمل کچھ دیر بعد باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا، جبکہ دونوں فریقین کے درمیان مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے ۔

مذاکرات تاجر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور انتظامی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی سے مذاکرات،راناثنااللہ، طارق فضل مظفرآباد روانہ

وفاقی حکومت کی جانب سے وزرا رانا ثنااللہ خان، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ مذاکرات میں شریک ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر کے مطابق وزیراعظم ازادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، شاہ غلام قادر بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔