مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حلقہ لوئر نیلم سے اُمیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ کے سیاسی قافلے میں یونین کونسل چلہانہ باب نیلم ریالی وارڈ سے پہلا باقاعدہ شمولیتی پروگرام 29 مئی 2026 بروز جمعہ منعقد ہو ا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے اپنی سابقہ سیاسی وابستگیاں ختم کرتے ہوئے سیاسی قافلے میں شمولیت اختیار کر لی ۔
شمولیتی پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے وابستہ افراد نے اجتماعی طور پر سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات 2026 میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لوئرنیلم، درجنوں شخصیات پیپلزپارٹی چھوڑ کر ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی نمائندگی کے مؤثر کردار کے لیے وہ نئی سیاسی سمت اختیار کر رہے ہیں ۔
شمولیت اختیار کرنیوالوں میں تنویر حسین شاہ، سید نزیر حسین شاہ، سید گلاب شاہ، سید وقاص شاہ کاظمی، سید سجاد حسین کاظمی، سید تصویر شاہ، سید عبداللہ شاہ، سید عارف شاہ، سید میر حسین شاہ، سید اسد شاہ، سید توصیف شاہ، سید قیصر شاہ، سید امتیاز شاہ، سید الطاف شاہ، سید طیب شاہ، سید عاطف شاہ، سید فدا شاہ، سید صداقت شاہ، سید التجاء شاہ، سید ناصر شاہ، سید مشتاق شاہ، سید آفتاب شاہ، سید نظار شاہ، سید نزاکت شاہ، سید رفاقت شاہ، سید منظور شاہ، سید شفاقت شاہ، سید اشتیاق شاہ، سید منیر شاہ، سید خالد شاہ، سید ضمیر شاہ، سید فاروق شاہ، سید عاقب شاہ، عمر مغل، حسنین مغل اور مولانا فیصل شاہ کاظمی سمیت دیگر افراد شامل تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لوئر نیلم میں بڑی سیاسی ہلچل، اہم شخصیات کا ثقلین فدا کاظمی کی مکمل حمایت کا اعلان
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ نے نئے شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد اور حمایت ان کی سیاسی جدوجہد کا سرمایہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چلہانہ باب نیلم ریالی وارڈ سے مزید بڑے شمولیتی پروگرام آئندہ دنوں میں منعقد ہوں گے اور مزید اہم سیاسی شخصیات بھی قافلے میں شامل ہوں گی ۔




