دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،کپتان قومی ویمن ٹیم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔

کپتان فاطمہ ثنا نے آئی سی سی کے کالم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ عالمی سطح پر مہارت دکھانے کا ایک اور موقع ہے، ورلڈ کپ دباؤ، جذبات اور یادیں ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےٹی 20میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کا ان سب چیزوں کا حصہ بننا ایک خواب ہوتا ہے، آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز تھا، ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں، ٹیم سینئر تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں ایک اچھا کمبی نیشن ہے، ہماری ٹیم میں میچ ونرز بھی ہیں۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس منیبہ علی ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال جیسی تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی کھلاڑی ہیں، ٹیم اب پہلے سے بہتر انداز میں سمجھتی ہے کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے، مواقع سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹیں نہ ملنے پر کپتان ویمن قومی ٹیم فاطمہ ثناکو والدہ نے کیا مشورہ دیا؟

انہوں نے یہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا کام کیا ہے، اس فارمیٹ سے ویمن کرکٹرز کی انرجی اور تفریح میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سے ان کی توجہ کھیل پر بڑھنے سے ان کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں، ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔