قربانی کا بیل ایل او سی کراس کر گیا، رات گزار کر واپسی

آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے علاقے لنجوٹ میں قربانی کیلئے لایا گیا بیل ایل او سی کراس کر گیا جو رات وہاں گزارنے کے بعد واپس ایا اور اسے قربان کر دیا گیا۔

مقامی سطح سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال بھی آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے گائوں لنجوٹ سے قربانی کا بیل ایل اوسی کراس کر گیا جو رات وہاں گزارنے کے بعد واپس آیا

گزشتہ روز خالد ، رحیم، نازاور دیگرنے مل کر بیل قربانی کیلئے لایا تھا جس کو ان کے گھر کے قریب کلنجر کالونی میں گاڑی سے اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کا عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کے نام پیغام

بیل نے گاڑی سے اترتے ہی دوڑ لگا دی اور بارڈر کی طرف بھاگ نکلا۔ تقریا دو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے لنجوٹ وسطی سے ایل او سی کراس کر گیا۔

بیل کے مالکان نے بہت کوشش کی لیکن رات ہو جانے کی وجہ سے تلاش روک دی گئی اور رات بیل نے مقبوضہ کشمیر میں گزاری۔

عید کی صبح کے وقت کچھ اہل علاقہ نے بیل کو ایل او سی کے اس پار دیکھا جو آہستہ آہستہ آزاد علاقہ میں داخل ہو گیا جسکے بعد اہل علاقہ جن میں محمد نعیم، محمدسفیر اور دیگر شامل تھے۔ بیل کا پیچھا کیا اور اسے واپس ایل او سی کی طرف نہیں جانے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ نامی بھینسے کی قربانی رکوا دی

ایک بھرپور اور کامیاب آپریشن کے بعد بیل کو قابو کر لیا گیا جسے عید کی نماز کے بعد قریب ترین علاقے میں ہی قربان کر دیا گیا۔

یوں بیل نے لنجوٹ سے ایل اوسی کراس کرنے کی روایت برقرا رکھی جبکہ اہل علاقہ نے دوسری بار ریکوری اور ریسکیو اپریشن کامیابی سے مکمل کیااور بیل بالآخر چھری تھلے آہی گیا۔