آزادکشمیر،سوشل پروٹیکش پروگرام بھی بی آئی ایس پی کی طرح مافیا کی نذر

نیلم(سردار اورنگزیب سے/ کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوشل پروٹیکشن پروگرام غریبوں تک نہ پہنچ سکا ۔سروے فہرستوں میں امیروں کے نام تو موجود غریب کوئی موجود نہیں۔

وادی نیلم کی یونین کونسل دودھنیال کے90 سالہ بزرگ ٹھیکیدار مرزا خان آف شیخ بیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اب سوشل پروٹیکشن پروگرام بھی غریبوں کے بجائے مافیا کی نذرہوچکا ہے۔

نیلم ویلی کے دونوں انتخابی حلقوں کے 10 ہزار مستحق افراد بے بسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔جن میں بیوہ،یتیم،معذور، ضعیف العمر،نادار افراد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن پروگرام فنڈ آزاد کشمیر کے بے بس و مظلوم طبقہ کیلئے مختص تو کیاگیا لیکن اس پروگرام کی جاری شدہ لسٹوں میں پنشنرز اور بہترین مالیت کے حامل افراد شامل ہیں ۔

مرزا خان نے اپیل کی کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سوشل پروٹیکشن پروگرام کا دوبارہ سروے کروائیں۔سوشل پروٹیکشن پروگرام فنڈ کی جاری فہرستوں میں غریب دور دور تک نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛پی ٹی آئی کا سیاست میں ہونا بڑی بدقسمتی،عمران خان سیاست چھوڑ کر فلاحی کاموں پر توجہ دیں، راجہ ابرار ایڈووکیٹ

Scroll to Top