آزادکشمیر ، پرائمری سے 11ویں تک تدریسی کتب تیار،قیمتوں میں 50فیصد کمی

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیر تعلیم سکولزآزادکشمیر دیوان علی چغتائی نے کہا ہے کہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے قومی نصاب 23-2022 کے مطابق پرائمری سے گیارہویں تک تدریسی کتب تیار کر دی ہیں ،تدریسی کتابوں کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے۔

سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنائت علی اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ طفیل بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیوان چغتائی نے کہا کہ نئی کتب کو جدید معیار کے مطابق تیار کرتے ہوئے انکا بوجھ بھی پہلے سے 50فیصد کم کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو بھاری بھرکم بیگز اٹھانے سے نجات ملے ۔

آزادجموں وکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ پاکستان بھر میں پہلا ٹیکسٹ بک بورڈ نے جس نے یہ اقدام اٹھایا ۔اسلامک ریلیف کے تعاون سے آئوٹ آف سکول چلڈرن کے منصوبے لوازمات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت آزادکشمیر کے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا، پہلے مرحلے میں 40 ہزارسکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لائیں گے ۔

دیوان چغتائی نے کہاکہ قومی نصاب پالیسی کے مطابق نئی تدریسی کتب کی تیاری میں ماہرین تعلیم اور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی بھی خدمات لی گئی ہیں ۔ بچوں کے بوجھ کو مزید کم کرنے کیلئے ہر کتاب کی الگ نوٹ بک کے بجائے ایک رجسٹر لاگو کرنے جارہے ہیں ،اس حوالے میڈیا تعاون کرے ۔

پرانے نصاب کی کتب فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں پرانے نصاب کی کتب فروخت کی گئیں تو کارروائی ہوگی۔ آزادکشمیر کے سکولوں میں صرف وہی کتب پڑھائی جا سکتی ہیں جن کی ٹیکسٹ بک بورڈ نے این او سی دی ہو۔.
انہوں نے کہاکہ قاعدہ کی درسی کتب کا سیٹ پہلے 1126 روپے کا تھا جو اب صرف 480 روپے کا ہوگیا ہے اس کی قیمت میں 57 فیصد کمی کی گئی ہے اسی طرح باقی جماعتوں کی کتب کی قیمتوں میں بھی نصف کمی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے تین ہزار سے زائداساتذہ کی بھرتی کو میرٹ کی بنیادپر یقینی بنایا ، پی ایس سی کے ذریعے ڈی ای اوز بھرتی کیے گئے جس سے سرکاری سکولوں کا معیار بلند ہوا

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے اتھارٹی قائم ہے، پرائیویٹ سکولز حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طلباء پر پولیس تشد د قابل مذمت، لگتا ہے انوارحکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو طلباء نے آخری دھکا دینا ہے ، غلام اللہ اعوان

Scroll to Top