نوازشریف کا دورہ مظفرآباد، تیاریاں جاری،فراز عارف نے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

مظفرآباد:حلقہ کوٹلی سے امیدوار اسمبلی ،سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مظفرآباد انجینئرراجہ فراز عارف کی زیرِ قیادت منعقدہ مشاورتی میٹنگ عظیم الشان عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔

اس جلسے میں عوام اور کارکنان کی غیر معمولی شرکت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت، مضبوطی اور عوامی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اورلیگی ایم پی اےکا تنازع، وزیراعلیٰ مریم نواز کا موقف سامنے آگیا

‎اس اہم اجتماع میں حلقہ کوٹلہ کی سینئر قیادت، بزرگ شخصیات، عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی جماعتی وابستگی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جلسہ گاہ میں جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ شرکاء نے پارٹی کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔

‎اجلاس کا بنیادی مقصد قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی مظفرآباد، آزاد کشمیر آمد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا اور ان کے شایان شان استقبال کو یقینی بنانا تھا۔

اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ذمہ داریاں تفویض کی گئیں تاکہ پروگرام کو منظم اور کامیاب بنایا جا سکے۔‎اجلاس کے دوران آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگی اور عوامی خدمت، ترقیاتی ایجنڈے اور مضبوط قیادت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز کی عید کے فوری بعد مظفرآباد آمد، تیاریاں شروع

‎شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ حلقہ کوٹلہ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے، کارکنان کو متحرک کرنے اور گھر گھر پارٹی پیغام پہنچانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

‎آخر میں پارٹی قیادت اور کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محترمہ نورین عارف اور انجینئر راجہ فراز عارف کی قیادت میں متحد رہتے ہوئے علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور جماعت کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔