مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم کی ملاقات ،چیف جسٹس آزاد کشمیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ،چیف جسٹس نے عدالت العظمیٰ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا
انہوں نے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں چیف جسٹس نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کرتے ہوئے عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔سپریم کورٹ آزادکشمیر کی گولڈن جوبلی،جوڈیشل کانفرنس کے انتظامات مکمل کئے جائیں، چیف جسٹس
اس موقع پر چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 10 مئی 2025 کو ہونے والی آزادکشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ کانفرنس میں قانونی ماہرین، عدلیہ کے ارکان اور اسکالرز شرکت کرینگے جس میں آزاد کشمیر کے عدالتی ڈھانچے کی انفرادیت سمیت اہم قانونی اور عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔