جہلم ویلی میں سستا بازار قائم، معیاری اشیاءکم قیمت پر دستیاب ہیں، وائس چیئر مین بلدیہ

ہٹیاں بالا ( کشمیر ڈیجیٹل ) جہلم ویلی انتظامیہ اور بلدیہ کی طرف سے سستا رمضان بازار لگا یا گیا ہے جہاں پر معیاری اور اچھی کوالٹی کی اشیاء شہریوں کو سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔
وائس چیئرمین بلدیہ شیخ ممتاز نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روایت سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں میرپور میں کاروباری حضرات،سماجی تنظیموں کے اشتراک سے سستے رمضان بازار لگانے کااعلان

ہماری کوشش ہے کہ عوام کو اچھی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں ،سستے بازار کا فائدہ تب ہوگا جب بازار میں بکنے والا اچھا مال رمضان بازار میں کم قیمت پر اسی کوالٹی کا ملے ۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے ہم نے مال سستا منگوایا تھا اور وہی ریٹ دے رہے ہیں بلکہ دس سے پندرہ روپے ہم سرکاری ریٹ لسٹ سے اشیاء کم قیمت پر دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم ہفتے میں دودن جمعہ اور منگل کو بازار لگاتے تھے اب ہم نے یہ پلان کیا ہے کہ پورا مہینہ عوام کو ریلیف فراہم کرینگے۔

رمضان کے علاوہ بھی کوشش ہوگی کہ بازار قائم رہے اور لوگوں کو ریلیف ملے
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کر رہا ہے اور ہم بلدیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اسے دیکھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شکایات سیل قائم کردیا ہے اگر کسی کو بھی بازار کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ ہمیں آگاہ کر ے ہم اس پرفوری کارروائی عمل میں لائیں گے ۔

Scroll to Top