وادی لیپہ( کشمیر ڈیجیٹل )ریشیاں،موجی روڈ ٹریفک کے لیے بحال ،وادی لیپہ کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی اہم شاہراہ ریشیاں،موجی روڈ کو محکمہ شاہرات اور پاک فوج کی انتھک محنت کے بعد گزشتہ رات گئے پونے چار بجے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی اس سڑک کو کھولنے میں محکمہ شاہرات کے اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا اور دن رات کی کاوشوں کے بعد سڑک کی بحالی ممکن بنائی۔عوام علاقہ نے پاک فوج اور محکمہ شاہرات کی اس بروقت کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔پاک فوج،محکمہ شاہرات کا ریشیاں لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کیلئے آپریشن جاری
یاد رہے کہ گزشتہ روز ریشیاں لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کیلئے آپریشن جاری رہا
محکمہ شاہرات اور پاک فوج کے جوانوں نے عزم کیا تھا کہ آج ہی ریشیاں،لیپہ روڈ سے برف ہٹا کر راستہ بحال کردیں گے ۔
محکمہ شاہرات اور پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود عوام کی سہولت کے لیے روڈ کلیئر کر ینگے ۔شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باوجود پاک فوج کے جوان اور محکمہ کے اہلکار بھرپور محنت کر تے رہے اور بالاآخرسڑک کو بحال کردیا ۔